کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم مشرقی بائی پاس پر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جارہی تھی کہ سیکورٹی پر مامور اہلکار حوالدار جمیل احمد فائرنگ سے زخمی ہوگیا تاہم پولیو ٹیم کے ورکر معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.