کوئٹہ (آن لائن)سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال سینیٹر کہدہ بابر کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔ جمعہ کو بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی نے سینیٹر کہدہ بابر کو قومی اسمبلی کی این اے259 اور پی بی24 گوادر کیلئے ٹکٹ جاری کر دی۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی،مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنماامیدوار حلقہ این اے 257 وڈیرہ رجب علی رند سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے حق میں جبکہ پی بی 21حب سے ن لیگ کے امیدوار سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔باوثوق زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے مرکزی رہنماامیدوار حلقہ NA 257 حب، لسبیلہ،آواران سے نیشنل پارٹی کے امیدوار وڈیرہ رجب علی رند سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔جبکہ Pb 21 حب سے ن لیگ کے امیدوار سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ ایڈوکیٹ خورشید علی رند نے دستبرداری کی درخواست آر او کے پاس جمع کرادی زرائع کے مطابق پی بی 21حب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے اور Pb 22 لسبیلہ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد بخش لاسی جام کمال خان کے حق دستبردار ہوگئے ہیں۔
You might also like