آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا اعتراف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا اعتراف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح دوفیصد متوقع ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی مالیاتی پوزیشن مضبوط ہوئی، جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کا بنیادی سرپلس ریکارڈ کیا گیا، ٹیکس وصولیوں کی گروتھ کی وجہ سے شرح نمو بہتر رہی تاہم ملک میں مہنگائی اب بھی بدستور بلند ہے۔

اپنے جائزہ بیان میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مناسب سخت مانیٹری پالیسی کے ساتھ افراط زر کم ہوکر 18.5 فیصد تک آسکتا ہے، جون 2024ء کے آخر تک سود 18.5 فیصد تک گرسکتا ہے، دسمبر 2023ء میں مجموعی ذخائر بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے جو جون میں 4.5 بلین ڈالر کے لگ بھگ تھے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کی شرح بڑے پیمانے پر مستحکم رہی ہے، مالی سال 24 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.