شام: عبوری وزیراعظم محمد البشیر کا ملک میں ’استحکام اور امن‘ پر زور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شام: عبوری وزیراعظم محمد البشیر کا ملک میں ’استحکام اور امن‘ پر زور

شام میں باغیوں کے انقلاب کے نتیجے میں معزول صدر بشارالاسد کے طویل مدتی اقتدار کے خاتمے کے بعد نومنتخب عبوری وزیر اعظم محمد البشیر نے ملک میں امن اور استحکام پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محمد البشیر نے عبوری وزیراعظم بننے کے بعد قطری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ’ اب وقت آگیا ہے کہ ’ ہم امن اور استحکام کی طرف بڑھیں۔’

باغیوں کی جانب سے محمد البشیر کو یکم مارچ تک ملک چلانے کے لیے عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باغیوں کی جانب سے دارالحکوم دمشق پر قبضے کے بعد شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرار ہونے کے بعد اہلخانہ سمیت روس پہنچ گئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’ این بی سی’ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے معزول شامی صدر کی ماسکو میں پناہ لینے کی تصدیق کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.