سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ  کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.