دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات نہیں کریں گے، نگران وزیر اعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات نہیں کریں گے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں دہشت گرد گروپوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، جبکہ ریاست ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔

نگراں وزیر اعظم سے وزارت داخلہ میں شہدا کے لواحقین نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میاں افتخار اور ثمر بلور بھی شامل تھیں۔

انوارالحق کاکڑ نے شہدا کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، حکومت کے پاس کوئی تمغہ کوئی ریوارڈ ایسا نہیں ہے جو شہدا کے لواحقین کے غم کا مداوا کر سکے، شہید کا اجر اﷲ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے، پوری قوم ہمیشہ شہدا کی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.