دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں  پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.