ژوب اور بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

 

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے تاہم  کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P