امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے، جن میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

ایرانی سفیر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار ایرانی سفارتکاروں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی۔

 

انہوں نے ایک ہنگامی خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ 8 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے بیروت کے ایک ہوٹل پر کیے گئے حملے میں چار سفارتکار مارے گئے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں سفارت خانے کے سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر جاں بحق ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.