رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھجوائے گئے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مرکزی بینک میں دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات 2 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا، جبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک بغیر کسی وقفے کے دفتری کام ہوگا۔

بینک دولت پاکستان کے مقرر کردہ اوقات پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عمل کریں گے۔

پیر تا جمعرات بینک عوامی لین دین صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بلاوقفہ کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق بینکاری شعبہ رمضان میں جمعے کو صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ایک بجے تک عوامی لین دین کرے گا۔

رمضان المبارک کے بعد بینکاری شعبہ خود بخود ماہ صیام سے پہلے نافذ اوقات کار پر منتقل ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.