رمضان میں صاحب حیثیت افراد مزدوروں، غریبوں کا خصوصی خیال رکھیں: سرفراز بگٹی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رمضان میں صاحب حیثیت افراد مزدوروں، غریبوں کا خصوصی خیال رکھیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں، مقدس ماہ صیام اپنی زندگیوں کو ازسرنو بہتر اندازمیں شروع کرنے کا بہترین موقع ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب حیثیت افراد کو مزدور اور غریب طبقے کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے رمضان کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی، خوشحالی، قیام امن کیلئے دعا گو ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.