ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ گذشتہ روز کی سطح پر برقرار

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی، اور قیمت گذشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2198 ڈالر کی سطح پر قرار رہنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں  میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 230200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 197360روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10  گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P