جو اراکین چھوڑ کر جائیں گے وہ 63، 62 کے ذمرے میں آئیں گے، علی محمد خان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جو اراکین چھوڑ کر جائیں گے وہ 63، 62 کے ذمرے میں آئیں گے، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو اراکین چھوڑ کر جائیں گے وہ 63، 62 کے ذمرے میں آئیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا مگر قوم ہمارے ساتھ تھی۔ گرا کر مٹی سے لگایا گیا مگر عوام نے ہمیں اٹھا کر ماتھے سے لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نشستوں پر فارم 45 کے حساب سے ہم جیتے ہوئے ہیں مگر فارم 47 پر کوئی اور جیتا ہوا ہے۔ عوام اور قوم کی پکار سنیں، بہت ہو گیا اب ہمیں آگے جانا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کی حفاظت آئینی و قانونی طریقے سے کریں گے اور پی ٹی آئی کے تمام حمایت یافتہ امیدواروں نے حلف نامہ جمع کروایا تھا۔ جو اراکین چھوڑ کر جائیں گے وہ آرٹیکل 62،63 کے ذمرے میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیا ہے تو وہ اس کی حفاظت بھی کرے گی اور اب سمجھ آ گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت نظریاتی کارکنان ہیں۔ ہم نے اپنے ووٹرز کو پرتشدد عمل کے لیے کال نہیں دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.