سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوسف پٹھان نے اپنے بیٹے عیان پٹھان کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنے پیغام میں یوسف پٹھان نے کہا کہ الحمدللہ! حالیہ دنوں میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں اور کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.