کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ۔ پیٹرول کی قیمت میں 107 پیسوس مزید اضافہ کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔