Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلاول کو موقع دیں کہ آپ کے حقوق کیلئے لڑسکے، آصفہ بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرا آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو موقع دیں کہ آپ اور آپ کے حقوق کے لیے لڑسکے۔

سانگھڑ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا منشور ملک کے ہر فرد کے لیے بہتر ہے، اس کا ساتھ دیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے نانا شہید ذوالفقار بھٹو بھی یہاں آئے تھے، میں بھی آج آپ بھائیوں، بزرگوں کے درمیان ہوں۔ آپ کی محبتیں یاد رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو موقع دیں کہ آپ اور آپ کے حقوق کے لیے لڑسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More