نگراں وزیراعظم کی خضدار میں دھماکے کی مذمت، شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ 

نگراں وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کی دعا کی۔ نگراں وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P