وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) سے مزید قرض کے لیے جاری مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھانا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے وسط مدتی قرض پروگرام کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.7 فیصد بہتری آئی ہے اور مالی سال 24-2023 میں ٹیکس محاصل میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفد سے ملاقات کے دوران توانائی شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے وفد نے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو سراہا