Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایشین گیمز 2026 کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

جاری کردہ سکواڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ میڈلز کے لیے فائنل مقابلے 3 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے۔

 

پاکستان ایشین گیمز 2026 سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، اکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ 15 رکنی سکواڈ میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے چار کھلاڑی شامل ہیں جو ابھی تک پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اعلان کردہ سکواڈ کے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More