Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ: کسٹمز گودام میں آگ لگنے کے واقعے میں 31 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ مستونگ کے درمیان لکپاس کے مقام پر کسٹمز کے گودام میں آگ لگنے کے واقعہ میں 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق لکپاس کے مقام پر دن تقریباً 11 بجے کے بعد گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور شام تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران گودام میں کھڑا ایل پی جی باوزر آگ کی لپیٹ میں آکر پھٹنے سے قریب موجود 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال شعبہ حادثات کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ گودام میں موجود ضبط کیا گیا سامان اور وہاں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More