سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

سعودی سفیر نے متاثرین بلوچستان کیلئے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.