سہیل آفریدی کودہشت گردوں کی سپورٹ کے لیے لایا گیا ہے: عطا تارڑ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سہیل آفریدی کودہشت گردوں کی سپورٹ کے لیے لایا گیا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا اور سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا پورا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، عمران خان کے پرانے بیانات دیکھیں تو وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں، ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں واپس لا کر بسانا چاہیے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردوں کو لا کر بسایا، انہیں بحفاظت واپس لایا اور رہنے سہنے کی جگہ دی، آج بھی خیبرپختونخوا کی سیاست اسی چیز کے اردگرد گھوم رہی ہے، علی امین گنڈاپور سے بھی رنجش یہ تھی کہ وہ دہشتگردوں کی ٹھیک طرح سے سہولت کاری نہیں کر پا رہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.