ماضی کا لٹل پیرس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ماضی کا لٹل پیرس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کی ناقص نظام کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر اور میں تبدیل ہوچکا ہے۔ میٹرو پولیٹن کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گلی کوچوں سے کچرے اٹھانے کا کوئی بندوبست نہیں نالیاں کچرے اور پلاسٹک تھیلوں سے بھرنے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسجد جانے والے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے نام پر سالانہ اربوں روپے فنڈز مختص کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔ ماضی کا لٹل پیرس حکومت کی عدم توجہی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے ۔ سالہاسال کچرے پڑے رہنے سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے نکاسی آب کی صورتحال بھی ابتر ہوتی جارہی ہے نالیوں کے پانی کے بہاﺅ میں رکاوٹ اور نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں اور لوگوں کے گھروں میں جمع رہنے سے لوگ اذیت اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.