بے لگام مہنگائی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بے لگام مہنگائی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی

کوئٹہ (آن لائن) بے لگام مہنگائی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں نے غریب آدمی کا جینا مشکل بنادیا ہے روزہ مرہ کی اشیائے خور نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری نے ریکارڈ توڑدیا ہے ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے سفید پوش لوگوں کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔شہری ذخیرہ اندوز ں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدل رہا ہے، عوام کی دسترس سے تو اب آلو، کدو ، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور توری ، گوشت سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔بلوچستان میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی دستیاب وسائل میں گزارا نہیں کر پا رہے۔ مہنگائی کی موجودہ لہر نے غریبوں، دیہاڑی دار مزدوروں اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تو کمر ہی توڑ کر رکھ دی ہے۔ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کا جینا اور مرنا دونوں ہی دشوار ہو چکے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے مہنگائی، گراں فروشی کے خاتمے کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.