ہم مستونگ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں ہماری کامیابی ممکن بنائی،نواب رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما ءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مستونگ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں ہماری کامیابی ممکن بنائی، لیکن DRO اور RO نے notification issue کرنے میں ہمارے لیے بہت مشکالات پیدا کی جس کو ان افسران کی بد دیانتی اور جانبداری کہتے ہیں جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔