پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پی ایس او کے 3.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔