آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا، پڑھے بغیر بحث ناممکن، کمیٹی بنائی جائے: سینیٹر علی ظفر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا، پڑھے بغیر بحث ناممکن، کمیٹی بنائی جائے: سینیٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ نے 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا، راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کو کس چیز کی جلدی ہے، یہ ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی ، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.