اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 80500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 80500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے رواں ماہ نئے قرض پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بیان اور مثبت سینٹی منٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 80500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 81ارب 97کروڑ 97لاکھ 11ہزار 74روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے قبل اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے باوجود ٹریڈنگ اوپن رکھی گئی لہذا کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 237پوائنٹس کی تیزی ہوئی تاہم 10فیصد سے زائد اسٹاک بروکرز کو لاگن ہونے میں مشکلات کے پیش نظر 10بجکر 25منٹ پر کاروباری سرگرمیاں معطل کردی گئیں اور اس وقت مارکیٹ میں 28پوائنٹس کی تیزی تھی، دو گھنٹے بعد 12بج کر 25منٹ پر ٹریڈنگ بحال کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.