آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں 5اور 6مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ 9مارچ کو فیصلہ کن معرکے کی میزبانی لاہور کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے۔