جنرل اسمبلی کے صدر کی حملوں میں شہریوں کے جانی اور مالی نقصان پر تشویش کا اظہار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنرل اسمبلی کے صدر کی حملوں میں شہریوں کے جانی اور مالی نقصان پر تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

فیلیمن یانگ نے عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ جس سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی ایک ٹیم نے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد کا دورہ کیا تھا جہاں بھارت نے میزائل حملے کیے تھے۔

بھارت کے ان حملوں میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی تھی جب کہ شہدا میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

دوسری جانب بھارت کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں کسی بھی فوجی، شہری یا اقتصادی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.