مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

 وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔

اس کے علاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.