بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 43 سال مقرر

بلوچستان کی نگراں حکومت نے سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی مدت 43 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں مختلف پروگراموں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے امن و امان کیلیے صوبے میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں چھ ماہ کی توسعید دی جبکہ انسداد دہشت گردی کیلیے سی ٹی ایف الاؤنس کی بھی منظوری دے دی۔

نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے سال 2023/24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کی منظوری دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P