روپی کور کا اسرائیلی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی تقریب میں شرکت سے انکار

بھارت نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روپی کور نے لکھا کہ انہیں حیرت ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ دیوالی منارہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا وہ ہر ایسی دعوت کو مسترد کرتی ہیں جس میں عام لوگوں کو بے رحمی سے مارنے والوں کی حمایت کی گئی ہو۔

 

کینیڈین شاعرہ نے جنوبی ایشیا کی دیگر شخصیات پر بھی زور دیا کہ وہ بائیڈن کی تقریب میں شرکت نہ کریں اور امریکی صدر سے غزہ میں مرنے والے ہزاروں افراد کا حساب مانگا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جنگ بندی سے انکار کرنے کی وجہ سے روزانہ مظلوم فلسطینی موت کے منھ میں جارہے ہیں اور اس پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P