نگراں حکومت کے پاس منظور قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، رضا ربانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نگراں حکومت کے پاس منظور قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس منظور شدہ قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر رضا ربانی نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ ایسے قوانین دیکھے جو گزشتہ حکومت نے پاس کیے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل آئین کے خلاف ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ نگراں حکومت اس اقدام کے ذریعے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کو بلڈوز کرے گی۔

دوران اجلاس نگراں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ کمیٹی رولز آف بزنس کے تحت بنی ہے، یہ کمیٹی قانون سازی کے لئے نہیں، رول بنانے سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لانا حکومت کا اختیار ہے، ایمرجنسی قانون سازی کی اجازت ہے، چاہتے ہیں جو قانون سازی کریں وہ آئین اور قانون سے بالا نہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.