Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور پاکستانی کپتان ثنا فاطمہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

لندن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ  گپتا نے پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا سے بھی ہاتھ ملایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔ واٹرلو برج پر اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی چیئرمین  جے شاہ اور سنجوگ گپتا تھے۔ سنجوگ کپتان  گروپ فوٹو  میں بھی پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا کے  ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اسے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کاہینڈ شیک قرار دے کر تبصرے کرنےمیں مصروف ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کےلیے تمام کپتان ایک ہی بس میں سوار ہوکر لندن برج پر پہنچی تھیں۔تقریب میں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کی تیاریوں پر بھی بات کی اور بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کیا، اس تقریب کودیکھنے کےلیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر آٹوگراف بھی کپتانوں نے دیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا بارہ جون سے آغاز ہورہاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More