Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

15 سال کی عمر میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم میں شامل سوریاونشی کےلیے بورڈ کا بڑا فیصلہ

بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ نے ایک خصوصی فیصلہ کیا ہے 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ویبھو سوریا ونشی کے والدین سے سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ساتھ جانے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں بھارتی بورڈ نے والدین کو کھلاڑی کے ساتھ جانے کے لیے خصوصی استثنیٰ دیا ہے۔ بھارتی بورڈ سوریا ونشی کے والدین کے تمام اخراجات برداشت کرے گا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور سینئر ٹیم کو پہلی مرتبہ جوائن کر رہے ہیں۔بھارتی آفیشلز کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کی سینئر ٹیم اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More