Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری فاریکس ڈیٹا کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 15 ارب 85 کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی ہفتہ وار 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More