ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اقدامات میں امریکا اپنے فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کرچکا ہے، جبکہ جنگ بندی سے متعلق تجاویز پرایران کے مثبت جواب کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ جنگ بندی کی پیشکش پردی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے ردعمل موصول ہونے کا امکان ہے، امریکا کو یقین ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران سے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایرانی مذاکرات کاروں کے حوالے سے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ان میں تیزی نظر نہیں آ رہی، تاہم سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں اور پیش رفت کی امید برقرار ہے۔

امریکی نائب صدر کے بیان نے خطے کی صورتحال کومزید اہم بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں ایران کے ممکنہ ردعمل پرمرکوز ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کا جواب آئندہ صورتحال کے تعین میں کلیدی کردارادا کریگا، جس سے خطے میں کشیدگی کم یا مزید بڑھ سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.