پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی ودفاع کیلئےغیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری علاقائی امن خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کا نوٹس لے، پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P