ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، اپنی حدود میں رہو، مولانا فضل الرحمان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، اپنی حدود میں رہو، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دیا جائے، ہم ایک ادارے کی ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو۔

لاہور میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو، ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا، اسٹیبلشمنٹ سن لے یہ فضل الرحمان کی بھی آواز ہے اور ہماری جماعت کی بھی آواز ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کسی ادارے کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو، گاؤں،گاؤں اور دیہات میں جا کر عوام کو اپنے پسندیدہ لوگوں کو ووٹ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری جماعت کو کہا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں اس ملک کو بنگال کے حالات کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں، پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کفر قرار دینے والوں سےلڑ رہے ہیں لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اگر دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.