کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

آئی سی سی کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.