سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شراب نوشی کیلئے خفیہ کمرے کا انکشاف

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر بریٹ لی نے انکشاف کیا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شراب نوشی کے لیے ایک خفیہ چیمبر موجود ہے جہاں کئی نامور کرکٹرز شراب پیتے تھے۔

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کرکٹر بریٹ لی نے یہ انکشاف سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی ڈریسنگ روم سے ہی اس خفیہ چیمبر کی سیڑھیاں اترتی ہیں۔

بریٹ لی کا کہنا ہے کہ ‘وہاں جانے کا ایک خفیہ طریقہ ہے، بیٹ کو تین مرتبہ نیچے مارنا پڑتا ہے۔ جس کے تھوڑی دیر بعد نیچے سے بھی 3 مرتبہ ایسی ہی  آواز آتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ نیچے آسکتے ہیں۔’

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P