وارنر پابندی ہٹنے کے بعد سڈنی تھنڈرز کے کپتان بن گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وارنر پابندی ہٹنے کے بعد سڈنی تھنڈرز کے کپتان بن گئے

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔

سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا، انہوں نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر ان پر سے قیادت کی پابندی اٹھائی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.