گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا پلانٹ لگایا جائے گا، وزیر اعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا پلانٹ لگایا جائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتسان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگے گا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج یہاں کے دورے کے دوران میری اپنے بہنوں اوربھائیوں سےملاقات ہوئی۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران عطا آباد جھیل سے پن بجلی کےمنصوبے جبکہ سکردومیں ہپروپن بجلی کےمنصوبے اور علاقائی گرڈ کی تعمیرکا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

اسی طرح محمد شہباز شریف نےگریٹر واٹر سپلائی ہنزہ کےمنصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غذر کے علاقے میں 2022 میں قدرتی آفات سے پورا گاؤں تباہ ہو چکا تھا ، غذر کے دورے کے دوران گاؤں دیکھ کر سکتہ طاری ہو گیا ، میں نے اپنے دورے کے دوران تباہ حال مکانوں کی تعمیرات کے احکامات دیئے تھے آج مطمئن ہوں کہ پورے گاؤں میں گھر بن چکے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.