Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل آ گیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہیں، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More