صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے خنکی میں اضافہ

کوئٹہ( اے پی پی )صوبائی درالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ،گرم ملبوسات کے استعمال میں اضافہ، شہریوں نے مختلف پارکوں،چائے کے ہوٹلوں اور چکن کارن سوپ کے دکانوں کا رخ کرلیا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی درالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوئی،بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا شہریوں نے گرم ملبوسات کااستعمال شروع کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی اور مستونگ میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P