سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ سب کو الیکشن میں آنا چاہیے، ہم کسی ایسے فعل میں شامل ہیں نہ اس کی حمایت کریں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب کو انتخاب لڑنا چاہیے، سب کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر کے اوپر ہونا چاہیے اور اگر کوئی جیل میں ہے تو عدالت کو اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں، نہ ہمیں کسی کو پکڑنے یا پکڑوانے کا شوق ہے، ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے، ٹوئٹر فیس بک، سوشل میڈیا کا مقابلہ اور ہے گلی کا میدان اور ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P