وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ بطور وزیر ان کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم وہ اپنی کارکردگی پر وزیراعظم کو جوابدہ ہیں

محسن نقوی نے کہا کہ ان کی درخواست ہے کہ تمام وزارتوں کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرائی جائے تاکہ ہر وزارت کی کارکردگی کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کابینہ میں حاضری 70 فیصد کے قریب ہے، وہ وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی وزارت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے اور جو نتائج سامنے آئیں وہ عوام کے سامنے پیش کیے جائیں۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں ملک میں 80 سال سے جو نظام چل رہا ہے وہ تباہ ہے، اگر نظام درست چل رہا ہوتا تو پاکستان کہیں زیادہ ترقی کر چکا ہوتا۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P