ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی 20 سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ کا رُخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے سیریز ختم کر کے ٹی 20 میچز میں اضافے کی تجویز دی تھی تاہم میزبان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.