بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.